لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ حکومت سے بہتری کی امید رکھنا بتوں سے امید رکھنے کے مترادف ہے، جنہوں نے نواز شریف کو ووٹ دیئے، وہ مزید مہنگائی کیلئے تیار رہیں۔ حکومت نے ہوم ورک ہی مکمل نہیں کیا،وہ طالبان سے مذاکرات کیا کرے گی۔ سید منور حسن نے لاہور میں مصرکے حوالے سے سیمینار سے خطاب اور ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف وہی کر رہے ہیں۔
جو امریکا چاہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جس دن امریکا نے اجازت دی ،طالبان سے مذاکرات بھی ہو جائیں گے، امریکا طالبان سے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جماعت اسلامی کے امیرنے کہا کہ وہ طالبان سے ون آن ون مذاکرات کے حامی ہیں، جماعت اسلامی عالمی اسلامی اور جہادی تحریکوں کو لاہور میں اکٹھا کرے گی۔