حکومت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مزید بوجھ ڈال کر عوام کی کمر توڑنے پر لگی ہوئی ہے
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : حکومت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مزید بوجھ ڈال کر عوام کی کمر توڑنے پر لگی ہوئی ہے۔ مستعفی ہو جائے۔ مہنگائی ، بے روز گاری اور بد امنی نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سردار قیوم نواز خان سیہڑ ، سردار طارق عظیم خان کھر نے اپنے بیان میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے مباعث آج مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی کی وجہ سے ہم پوری دنیا میں بدنام ہو چکے ہیں۔جبکہ ہر طرف بگڑتے حالت ، تخریب کاری ، مہنگائی ، بیروزگاری ، دہشتگردی نے حکومتی دعوئوں کی کلی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں پیپلز پارٹی کے بہترین لیڈر ثابت ہونگے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com