حکومت ڈرون مار گرانے کا اعلان کرے قوم ساتھ دے گی، ناصر رمضان گجر
Posted on September 30, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بھارت سے یکطرفہ دوستی کی سو چ بدلیں، بھارت پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، پاکستان میں دہشت گرد گروپس کی پشت پر بھارت بھی ہے، بالخصوص بلوچستان میں منفی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں درست کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی کے خلاف اور ان سے انتہا پسندی فروغ پارہی ہے، مگر صرف کہہ دینا کافی نہیں اب وقت آگیا ہے کہ حکومت قو می سلامتی کے خلاف جاری ڈرون حملے مار گرانے کا اعلان کرے قوم ساتھ دے گی۔