حکومتی پابندیوں کے باعث جیولری کی برآمد نہ ہونے کے برابر

Jewelery

Jewelery

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران جیولری کی برآمد میں تیرہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے میں تیرہ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمد سے چھبیس لاکھ ڈالر مالیت کا زر مبادلہ بھی حاصل ہوا۔