حکومت امیروں کیلئے غریبوں پر زندگی تنگ نہ کرے ‘ جی کیو ایم

Electricity

Electricity

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حکومت کی جانب سے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے یونٹ میں 4.36 روپے کمی کرنے مگر اس 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہ کرکے انہیں اس سہولت سے محروم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تمام صوبوں اور صارفین کو یکساں ریلیف دے اور کم یونٹ استعمال کرنیوالوں کو بھی اس میں شامل کرے تاکہ ملک کے غریب طبقات کو بھی سلطانی جمہور سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے سے جاری توانائی کا شدید ترین بحران بدترین کی حدوں کو چھونے لگا ہے کہ اور تسلسل سے بجلی کی دستیابی ایک خواب بے تعبیر بن کر رہ گیا ہے مگر اس کے باوجو دبجلی کی قیمتیں آسمان سے پانی کررہی ہیں۔

کیونکہ حکومت ہر چند ماہ بعد آئی ایم ایف کی فرمائش و خواہش پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہے اب حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.36 روپے فی یونٹ بجلی سستی کا اعلان کیا تو ساتھ ہی 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلوصارفین کو اس کمی سے محروم کرنے کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ حکومت صرف امیروں ‘ دولتمندوںا ور سرمایہ داروں کے مفادات کی نگہبان ہے اور سرمایہ دار طبقات پر عنایتیں کرنا جبکہ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی تلی پیسنا اس کی پرانی فطرت ہے۔