حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کی جانب بھی توجہ دے۔ ملک محمد یسین

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (نامہ نگار) حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کی جانب بھی توجہ دے۔ جدید دور میں بھی دیہاتی علاقوں اور ان سے تعلق رکھنے والے افراد کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر یونین کونسل بھروکی چیمہ ملک محمد یسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 67برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی شہروں اور دیہاتوں میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی سطح پر واضح امتیاز پایا جاتا ہے دیہاتی علاقوں کا سب سے بڑا مسئلہ سرکاری سطح پر تعلیم کی فراہمی کا ہے ۔پاکستان کے ہزاروں دیہاتوں میں آبادی کی بڑی اکثریت ہونے کے باوجود وہاں مڈل اور ہائی سکولوں کا قیام عمل میں نہیں ا سکا۔

انہوں نے کہا جی ٹی روڈ مولانا ظفر علی خاں چوک کے قریب واقع گائوں ویروکی میں آج تک پرائمری سطح کے صرف دوسکول کام کررہے ہیں جن میں ایک لڑکیوں کا سکول ہے اور دوسرا لڑکوں کا جبکہ بچیوں کو تعلیم دلوانے کیلئے والدین کو دوردراز کے دیہاتوں یا شہر میں تعلیم کے حصول کیلئے بھجوانا پڑتا ہے بیشتر غریب والدین دوسرے علاقوں میں اپنے بچوں کو بھجوانے کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ کئی خاندانوں کی بچیاں مڈل تک بھی تعلیم حاصل نہیں کرپاتیں۔ ملک محمد یٰسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقہ میں سرکاری سطح پر ہائی سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ غریب والدین بھی اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکیں۔