گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں کی سہولیات کی اشیاء کی تقسیم سے مقررین کا خطاب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق کے حصول میں سرگرداں سوسائٹی فار پروٹیکشن آف دی رائٹ آف دی چائلڈ (اسپارک ) کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سنٹرل کے آفس میں گورنمنٹ اسکولوں کے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے کمپیوٹر،الیکٹرک واٹر کولر اور پنکھوں اور دیگر اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن منصوب صدیقی نے کہاکہ پسماندہ اور غریب بستیوں میں علم کے حصول میں سرگرداں طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی اسپارک کا قابل تحسین اقدام ہے یہ امر خوش آئندہ ہے کہ سرکاری سطح پر اسکولوں کی تعمیر و ترقی اور توسیع منصوبوں پر جاری اقدامات کے ساتھ نجی اداروں اور غیر سرکاری سماجی تنظیموں کی جانب سے علم کے فروغ اور درسگاہوں کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے تعلیمی نظام اور درسگاہوں کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں تقریب میں ڈپٹی کمشنر سنٹرل افضل زیدی،الیکشن کمشنر سنٹرل ندیم حیدر ،اسپارک کی پروجیکٹ آفیسر شمائلہ مزمل بھی موجود تھیں اس موقع پر تقریب میں اسکولوں کے اساتذہ ،طلباء و طالبات بھی کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر اسپارک کے زیر اہتمام بھٹائی آباد گونمنٹ اسکول میں 5عددپنکھے ،ایگر ٹیکنکل اسکول سہراب گوٹھ میں 3عدد پنکھے ،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ناظم آباد نمبر1میں الیکٹرک واٹر کولر ،گورنمنٹ شہید ملت اسکول فیڈرل بی ایریا میں الیکٹرک واٹر کولر اور نیو گرامر گورنمنٹ بوائز اسکول سچل گوٹھ کو کمپیوٹر فراہم کئے گئے۔