لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ کالج آف سائینس وحدت روڈ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور جبران بٹ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی اخلاقی حمایت جاری و ساری رکھے گی اور بندوق کی گولی سے کشمیر کی نوجوان نسل کے مطالبہ آزادی کوکسی صورت دبایا نہیںجاسکتا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ کشمیر میں سات لاکھ قابض بھارتی فوجیوں نے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں مگر عالمی انسانی حقوق کے دعوے دار آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر جاری ظلم و ستم کا اقوام متحدہ اور عالمی ادارے نوٹس لیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔ انھوں نے کشمیر میں نہتے طلبہ وطالبات پر ریاستی جبر کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی تک اپنا تن،من اور دھن کشمیر کی تحریک آزادی میں صرف کرے گا۔ برائے رابطہ: اسعد قریشی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 0335-4274901