اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت سے سیکیورٹی نہ ملنے پر انھوں نے مارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں لگوا لیے ہیں۔
پیر کو پارلیمانی کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبان جس طرح با آسانی جی ایچ کیو اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ راولپنڈی کی چائنا مارکیٹ میں جدید نوعیت کے جاسوسی آلات باآسانی دستیاب ہیں۔