گجرات لاہور اسلام آباد (پریس ریلیز 7اپریل 2015ئ) حکومتی ظلم اور ناانصافی کی انتہائ۔۔۔ عالم اسلام کے ممتاز مذہبی وروحانی رہنمائ، بزرگ ترین عالم دین، دہشت گردی کی روک تھام اور استحکام پاکستان کے علمبردار، فرقہ وارانہ قتل وغارت کے مخالف، مینارۂ نور حضرت پیر محمد افضل قادری امیر عالمی تنظیم اہلسنت وسجادہ نشین خانقاہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات کو فور شیڈول میں شامل کرلیا گیا۔
اندرون وبیرون ملک کے مریدین عقیدتمندوں شاگردوں میں خبر سنتے ہی شدید غم وغصہ کا اظہار۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کی بجائے پر امن قائدین اہلسنت کو نشانہ بنانے سے باز آجائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اس بات کا اعلان علماء ومشائخ اہلسنت نے مختلف شہروں میں ہونیوالے ہنگامی اجلاسوں میں شدید ترین رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
جبکہ عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ضیاء اللہ قادری، مولانا شفیق الرحمن ہزاروی، پیر تبسم بشیر اویسی، مولانا حنیف طاہر قادری، علامہ نصر اللہ خان، علامہ عامر اسلم ساہی، سید شاہد حسین گردیزی، مولانا نظام قادری، علامہ شہباز چشتی، مولانا تنویر عثمانی ودیگر نے کہا ہے کہ کیسی اندھیر نگری ہے کہ دہشتگردوں کی بجائے دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرنے والوں کو فور شیڈول میں شامل کیا جارہا ہے، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فورا حضرت پیر محمد افضل قادری کا نام فور شیڈول سے خارج کیا جائے
بصورت دیگر ملک بھر کے علماء مشترکہ تحریک کا اعلان کریں گے۔ جبکہ مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے کہا کہ حضرت پیر محمد افضل قادری نے ساری زندگی اسلام اور پاکستان کی خدمت میں گزاری ہے، ان کی شاندار خدمات کا احاطہ ناممکن ہے، انہوں نے نہ صرف اعلیٰ اور پاک وصاف کردار پیش کیا ہے بلکہ ملک وملت کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور ہر برائی کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے۔ ایسے شخصیات کیخلاف ناجائز حکومتی حربے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرینگے لہذا حکومت اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔