پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحفظ خواتین بل کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کو پس پشت ڈالنے پر حکومت سےالگ ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل جلد بازی اور مضحکہ خیز طریقے سے پیش کیا گیا، حکومت سے یک طرفہ تعاون نہیں کیا جا سکتا۔
جمعیت علمائےاسلام (ف) کی جنرل کونسل کااجلاس 12 اور 13 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔