معذورں کے لئے سرکاری نوکریوں میں مختص 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونا افسوس ناک ہے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: معذورں کے لئے سرکاری نوکریوں میں مختص 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونا افسوس ناک ہے مہذب معاشروں میں معذوروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے شعبہ فلاح بہبود کے سیکرٹری سید مسرت عباس کاظمی نے ورکر اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہماری قوم کا اثاثہ ہے۔

انشااللہ ہم ان کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے مجلس وحدت مسلمین معذوروں کی بحالی اور ان کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف پروگرامز جلد شروع کریں گی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے پاکستان میں صرف معذور طبقہ نہیں بلکہ پوری قوم بد حالی کا شکار ہے۔