اسلام آباد (جیوڈیسک) پیمرا اتھارٹی کے پرائیویٹ رکن میاں شمس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب اظہار وجوہ کے نوٹس میں انتہائی غیر مہذب زبان استعمال ہوئی، نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہتے ہیں ستائیس مئی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
میاں شمس کا کہنا تھا کہ حکومتی شوکاز نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ نوٹس میں انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کی گئی ہے جس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ارکان پیمرا کے ستائیس مئی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی آنے کی اجازت دی جائے، آرٹیکل انیس اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔