کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث ہلاکتوں کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل مقدمہ درج کرانے تھانے سول لائن پہنچ گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے ہمراہ خرم شیرزمان اور فیصل واڈا بھی تھانے میں موجود ہیں جب کہ اس موقع پر کراچی میں ہلاکتوں کے خلاف سندھ حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔
جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کراچی میں انسانوں جانوں کا ضیاع ہوا اگرسانحہ سے قبل انتظامات مکمل کرلئے جاتے تو گرمی سے اتنی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔