حکومت سندھ نے فوج کی واپسی کی درخواست کر دی

Army

Army

سندھ (جیوڈیسک) انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت سندھ نے صوبے سے فوج کی واپسی کی درخواست کردی ہے۔اس کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں فوج واپس چلی جائیگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق صوبے کے حالات کنٹرول میں ہیں۔جس کو پولیس اور رینجرز کنٹرول کرسکتی ہے۔

فوج کی خدمات انتخابات کیلئے حاصل کی گئی تھی اور یہ عمل پورا ہوچکا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزرات دفاع سے کہا ہے کہ ضلع بے نظیر آباد میں صورتحال کشیدہ ہے جہاں مزید ایک روز تک فوج کی خدمات کو برقرار رکھا جائے۔