حکومت سندھ تھر کی صورتحال پر اقدامات کر رہی ہے، مراد شاہ

Tharparkar

Tharparkar

کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تھر میں غزائی قلت، بیماری اور غزائیت میں کمی کے سبب اموات ہو رہی ہیں۔ حکومت سندھ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں آٹھویں پاکستان مائیکرو فنانس کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی فنانس وزیر مراد علی شاہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اراکین اور فنانس سیکٹر کے لوگوں نے شرکت کی جس میں پاکستان میں مائیکرو فنانس بینکاری میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں مائیکرو فنانسنگ بینکینگ کے فروغ علاوہ عالمی اور مقامی اداروں کے تعاون سے سندھ میں ترقیاتی منصوبو ں شروع کئے گئے ہیں جس سے سندھ کی عوام کو سہولیات مل سکے گی۔

تھر کی موجودہ صورتحال سے ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں جتنے ترقیاتی کام تھر میں ہوئے اس سے قبل نہیں کئے گئے تاہم غذائی قلت، خواراک اور صحت کے مسائل اور غذائیت میں کمی جیسے مسائل ہیں جن کے سبب اموات ہورہی ہیں جس کے حل کیلئے حکومت اقدامات کررہی جبکہ وزیر صحت ڈاکٹروں کی ٹیم لیکر تھر روانہ ہوچکی ہیں تاکہ تھر واسیوں کا بہتر علاج کیا جا سکے۔