کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ کی ازسر نو تحقیقات کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈی آئی جی آفتاب پٹھان چیئرمین ہوں گے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، رینجرز کے کرنل سجاد بشیر، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین ارکان میں شامل ہیں۔
آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کمیٹی سانحہ میں گرفتار ملزموں سے بھی تحقیقات کرے گی اور تیس روز میں رپورٹ مرتب کرے گی۔