حکومت کو نازک صورتحال سے دوچار کرنیوالے وزیر غلط بیان نہ دیں‌: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزراء جو بیان بار بار دہرا رہے ہیں وہ وزیر داخلہ نے نہیں دیا، وزیر کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ کی تقریر پر غلط بیان سے اجتناب کریں۔

وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر کابینہ اجلاس میں وزیر داخلہ کی تقریر پر غلط اور غیر حقیقی بیان سے اجتناب کریں۔

ترجمان وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر جو بیان بار بار دہرا اور منسوب کر رہے ہیں وہ بیان وزیر داخلہ نے نہیں دیا۔

ترجمان وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے غلط بیانات ایسے وزراء دے رہے ہیں جنہوں نے حکومت کو نازک صورتحال سے دوچار کیا۔