حکومتی کمیٹی سے ماحول ساز گار بنانے پر بات ہو گی، پروفیسر ابراہیم

Professor Ibrahim

Professor Ibrahim

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے آج کی ملاقات میں ماحول ساز گار بنانے پر بات ہو گی، جنگ بندی، طالبان کی رہائی اور دیگر مطالبات ابھی قبل ازوقت ہیں جبکہ مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی رفتار تیز کرنا ہو گی۔

طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ مذاکرات کی رفتار تیز کرنا ہو گی۔ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ ماحول ساز گار ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔