گورنمنٹ روہتاس سپیشل ایجوکیشن سنٹر جہلم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Jhelum

Jhelum

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) گورنمنٹ روہتاس سپیشل ایجوکیشن سنٹر جہلم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مہمان خصوصی ای ڈی او سوشل ویلفیئر جہلم مشتاق احمد رانجھا نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات پیش کئے،، دیگر مہمانوں میں منیجر انڈسٹریل ہوم محمد نواز وڑائچ ، سوشل ویلفیئر میڈیکل آفیسر محمد علیم یوسف، نیو سٹی لائن کلب شکیل احمد سیٹھی، الحقیق لائن کلب ارشد محمود، سماجی راہنما ئوں محمد عمر بٹ، سید زاہد اقبال، جلال اکبر ڈار، صوبیدار(ر) ریاض احمد، افضال مرزا اور صدر پریس کلب جہلم ڈاکٹر مظہر مشر شامل تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او سوشل ویلفیئر مشتاق احمد رانجھا اور منیجرانڈسٹریل ہوم جہلم محمد نواز وڑائچ نے کہا کہ سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے سب اداروں کو ملکر کام کرنا ہو گا تاکہ معذور بچوں کی فلاح و بہبود کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

ان سے وابستہ منفی رویوں کا خاتمہ کرکے انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکول ہذا عزیز اللہ سنبل نے کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کی بہتری کیلئے اپنے بھرپور وسائل کا استعمال کررہا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات اور ادارے آگے بڑھ کر ان بچوں کا ہاتھ تھامیں ، سماجی راہنما محمد عمر بٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں میں دیگر نارمل بچوں سے بڑھ کر ان خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا ہوگی ، سماجی راہنما صوبیدار (ر) ریاض احمد نے کہا کہ جہاد دو قسم کے محاذوں پر کیا جاتا ہے ایک وہ جو ہمارے فوجی جوان اللہ تعالیٰ کے حکم پر کلمہ طیبہ کا نام بلند کرنے ، ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر مامور ہیں جبکہ دوسرا جہاد وہ ہے جو ہم سماجی خدمات کی صورت میں کررہے ہیں ،خاص طور پر ایسے سپیشل بچے کی فلاح کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ، شکیل احمد سیٹھی اور ارشد محمود نے کہا کہ یہ ادارہ یقینا دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ، ہم پہلے بھی اس ادارے کے ساتھ ممکنہ حد تک تعاون کررہے ہیں ،آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

شکیل احمد سیٹھی نے سکول ہذا کی تذئین و آرائش مکمل کرانے کابھی اعلان کیا ، اس موقع پرسینئر ٹیچر چوہدری نذیر احمد، سجاد حسین نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں طلباء و طالبات نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کئے ، جسے شرکاء نے خوب داد دی ، تقریب میں بچوں کے علاوہ والدین اور سماجی کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کے انتظامات محمد ضیاء الحق بٹ ، چوہدری محمد مدثر ، مس زینت فاطمہ ، مس صائمہ افضل اور مس شازیہ و دیگر سٹاف نے کئے تھے۔

ڈاکٹر مظہر مشر
جہلم
تاریخ۔31-03-16