حکومت اور ریاستی اداروں نے انتخابات سے باہر ہونے پر مجبور کیا ، مخدو م امین فہیم

Makhdoom Amin Fahim

Makhdoom Amin Fahim

یہ بات پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے تیس جولائی کو ایوان میں داخل نہیں ہوں گی۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مخدو م امین فہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اس کی اتحادی جما عتیں مسلم لیگ ق، اے این پی اور بی این پی عوامی بھی اس بائیکاٹ میں شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پارٹی اپنا موقف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی اور تحریک انصاف کو بھی اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صدارتی انتخابات میں شیڈول کی تبدیلی کے خلاف بائیکاٹ کے لیے اپوزیشن کو مضبوط کیا جاسکے۔