اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔
ایشائی ترقیاتی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ورنر لیفیچ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں توانائی بحران کے حل کے لئے کوئلے، ونڈ مل، گنے سمیت تمام متبادل ذرائع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈونر ایجنسیاں تعلیم، صحت، توانائی اور معاشی ترقی کے لئے اپنا تعاون فراہم کریں۔ ورنر لیفیچ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔