حکومت ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں مرتب کر رہی ہے

مصطفی آباد : حکومت ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیاں مرتب کر رہی ہے۔ ترقی وخوشحالی والے خود مختار پاکستان کی منزل کا حصول اب زیادہ دور نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کا کونہ کونہ تعمیر کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYO قصور طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وز یر اعظم کے دور ہ ا مر یکا کی کا میا بی سے سیاسی مخا لفین بو کھلا کر منفی تنقید کر ر ہے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ ن کی برابری نہیں سکتی۔

میاں نواز شریف کی سیاست کا مقصد ومحور صرف اور صرف پاکستانی عوام ہیں۔ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی، ملک معاشی ودفاعی لحاظ سے مضبوط ہوا اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ۔ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی خدمت کے حوالے سے دوسری کوئی جماعت مسلم لیگ ن کے ہم پلہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے بھر پور محنت کر رہی ہے اور ترقی وخوشحالی والے خود مختار پاکستان کی منزل کا حصول اب زیادہ دور نہیں ہے۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دورہ امریکا میں قومی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کی، وزیراعظم نے ڈرون حملوں سمیت د یگر معاملات پر بھرپور طریقہ سے قومی جذبات کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کا وعدہ اور د یگر معاملات کی و جہ سے و ز یر اعظم کا دورہ امریکا کامیاب رہا۔ اپوزیشن کی طرف سے اس دور ے پر تنقید دراصل ان کی منفی سیاست کا تسلسل ہے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے ڈرون حملے مکمل طور پر اب بند ہو جائیں گے۔