اسلام آباد (جیوڈیسک) پیسوں کے حصولی اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل پر گامزن حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے انشورنس کے ادارے اسٹیٹ لائف کے 5 سے 10 فیصد حصص کی فروخت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ لائف کے شیئز کی فروخت کے لئے مقامی بروکر ہاوس کی خدمات لی جائیں گی اور اور اسٹیٹ لائف کے یہ شیئرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے عام سرمایا کاروں کو فروخت کیے جائیں۔
واضع رہے کہ اسٹیٹ لائف ایک منافع بخش حکومتی ادارا ہے۔ 30 ستمبر 2016 تک ادارے کی کُل آمدن کا حجم 92 ارب روپے تھا۔