کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مناسب نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور سندھ حکومت مناسب نوٹس پر انتخابات کے لیے تیار ہیں تاہم ملک بھر میں ایک ہی جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جو آج تک زیر التوا ہے۔