حکومتی اقدامات کے باعث بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کم ہوا ہے خواجہ غیور طارق نائیک
Posted on August 6, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ(ن)سٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ غیور طارق نائیک نے کہا ہے کہ حکومت نے دو ماہ کے عرصہ میں امریکہ کیساتھ ڈرون حملوں پر بھرپور احتجاج کیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ امریکی حکام انہیں مستقل روکنے پربھی سوچ بچار کرنے کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔
ہماری حکومت دن رات محنت کر کے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نکال کر ایشیاء کا قابل ستائش ملک بنا دیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیک وقت اندرونی اور بیرونی مسائل ورثے میں ملے ہیں جن کے حل کیلئے مناسب وقت درکار ہے حکومتی اقدامات کے باعث بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ کم ہوا ہے اور گیس بجلی کے شعبے میں بڑے چوروں کیخلاف کار وائی کر کے قومی خزانے کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی روک تھام کی جارہی ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ (ن)لیگ جب سے بر سر اقتدار آئی ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پوری قومی اور صوبائی کابینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں سرکاری اداروں میں مو جو د کالی بھیڑوں کا کھوج لگا کر ان سے لوٹا ہوا سرکاری مال واپس لیا جائیگا اور ان کی جگہ اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کر کے کرپٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ افطار ڈنر میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی سماجی کاروباری صحافتی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔