اسلام آباد(جیوڈیسک)حکومتی سبسڈی سے چینی کی برآمدات بڑھ گئی۔ مارچ کے ماہ میں ایکسپورٹ دگنی رہی۔اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ایک لاکھ ستر ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی جو فروری کے مہینے میں ستاسی ہزار ٹن کی سطح پر موجود تھی۔
جولائی سے مارچ تک مجموعی طور پر پانچ لاکھ اٹہتر ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی۔1998 کے بعد پہلی مرتبہ برآمد ہونے والی چینی سے انتیس کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔