حکومت نے 6 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

Sugar

Sugar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں زائد پیداوار کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 6 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈرا کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے شوگر ملرز کو اجازت دی ہے کہ وہ 31 مئی 2015 تک 6 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرسکتے ہیں۔

شوگر ملرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملوں کی مالی حالت بہتر ہونے سے گنے کے کشت کاروں کو جلد ادائیگیاں بھی ممکن ہوسکیں گی ۔اس کے علاوہ کمیٹی نے آلو کی برآمد پر عائد ڈیوٹی بھی ختم کردی ہے۔