سرائے عالمگیر (نامہ نگار) حکومت کو سلیبس سے جہاد نہیں فرقہ بندی والہ مواد ختم کرنا چاہیے۔مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ اقبال کی پیدائیش و موت پر قومی تعطیلات ہونی چاہیے۔ملک عزیز سے جہالت افلاس اور بدامنی کا خاتمہ صرف سیرت رسول سے ممکن ہے۔ افسوس ہم نے قومی ہیروزکو زیرو بنانے میں قومی توانائیاں خرچ کر کے دشمنوں کو خوش کیا ہیں۔
ان خیلات کا اظہار سینئر صحافی و کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخبار ی بیاںمیں کیا اور کہا دنیا بھر میں مسلمانوں کوزبح کیا جا رہا ہے۔مسلمان ممالک کو آپس میںایک دوسرے کے خلاف بھڑکایا اور لڑھایا جا رہا ہے ۔ اسلام دشمن قوتیں ایک اور مسلم قوم جسکا خدا اور رسول ۖبھی ایک اور کتاب مبین بھی ایک مگر مسلمان قوم کو ایک سازش کے تحت ریزہ ریزہ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے قومی شاعر مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ محمد اقبال صرف پاکستان کا قومی اثاثہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا فخر اور سرمایہ ہے۔ افسوس حکومت نے غیروں کے اشاروں پر ایک ایک کر کے قومی ہیروز کو زیرو بنا دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے قومی ہیروز سے اسفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا ملک کی تعلیم و ترقی، کے ساتھ ساتھ اگر ہم چاہتے ہیں فرقہ بندی سے خاتمہ غربت ، چوری ڈاکہ زنی،جھوٹ جوا شراب ، دہشت گردی ۔قتل و غارت۔ جیسے عوامل سے اسلامی جموریہ پاکستان کو پاک کیا جائے تو سلیبس میں سیرت النبی ۖ کو عمر اور کلاسوں کے حساب شامل کیا جائے ۔ جب ایسا ہو جائے گا تب ہم ایک قوم بن سکیں گئے