اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی اورطالبان کمیٹی کے درمیان آج ملاقات نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان کل ملاقات متوقع ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بھی حکومتی اورطالبان کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا تا ہم کمیٹی کے نامزد رکن عمران خان اور مفتی کفایت اللہ کی جانب سے کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کے بعد حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی پر کچھ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حیثیت کے بارے میں وضاحتیں طلب کی گئی تھیں۔
طالبان ترجمان کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ انہیں طالبان کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے یہ کمیٹی تین رکنی ہی رہے گی اور حکومت اسی کمیٹی سے مذاکرات کرئے، اس کے بعد حکومتی کمیٹی کی جانب سے طالبان کمیٹی سے رابطہ کیا گیا۔ تاہم طالبان کمیٹی کے اراکین کے چلے جانے کے بعد ملاقات کا کوئی وقت طے نہیں ہو سکا۔