اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نفاذ شریعت کا بنیادی مطالبہ ماننے سے ہی انکار کر چکی ہے، ایسے میں حکومت اور طالبان کمیٹی کے مذاکرات سے وہ زیادہ پر امید نہیں ہیں۔
مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ طالبان اور مولانا سمیع الحق سے دو روز کے دوران کوئی رابطہ نہیں ہوا، موجودہ صورتحال میں حکومت اور طالبان کمیٹی کے مذاکرات سے زیادہ پر امید نہیں، اگر حکومت اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہو بھی گیا تو خدشہ ہے کہ عارضی ہو گا۔
مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ دستور کا ڈھانچہ انگریزی قوانین پر مبنی ہے اس لیے ملکی آئین غیر اسلامی ہے،جس میں کہیں کہیں اسلامی شقوں کی پیوند کاری ہے، یہ کہنا سفید جھوٹ ہے کہ قرآن و سنت کو آئین میں سپریم لاء کا درجہ حاصل ہے۔