حکومت کے طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات سپریم کورٹ میں چیلنچ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری شاہد اورکزئی نے آئین کے آرٹیکل ایک سو چراسی کے تحت حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان جاری مذاکرات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی میں غیر منتخب لوگ شامل ہیں۔

حکومتی ٹیم آرٹیکل نو کے تحت شہریوں کے تحفظ میں نا کام رہی ہے اور کراچی میں دہشت گردی کے باوجود حکومتی ٹیم قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فوری طور پر حکومت طالبان جاری مذاکرات کو روکنے کا حکم دے۔ درخواست میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔