حکومت کو طالبان سے مذاکرات کیلئے متفقہ موقف اپنانا ہو گا

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے لئے متفقہ موقف اپنا نا ہو گا۔ جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکرات یا جنگ کی پالیسی کے حوالے سے حکومت اور فوج شاید ابھی تک ایک پیج پر نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیئے۔ مذاکرات کے لئے کوئی بھی پیش رفت کرے یا کرنا چاہے جے یو آئی ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑے بڑے مسائل مفاہمت، مصالحت اور مذاکرات سے حل ہوئے ہیں۔