سکھر (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکی مفادات عزیز ہیں، حکومت طالبان کے حوالے سےجلد کوئی حتمی فیصلہ کرے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، حکومت کو طالبان کے حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کرنا چاہیئے، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنی چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی روک دی ہے، صوبے جب اپنی مرضی کے فیصلے کرتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ اس لیے کی جا رہی ہے کہ لوگ چیختے رہیں اور انہیں چور کہا جا سکے۔