حکومت اور طالبان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دشمن دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہے
Posted on February 13, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
فیصل آباد : سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دشمن دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہے۔ پشاور سنیما میں ہونیوالا بم دھماکہ انہی کارروائیوں کا تسلسل لگتا ہے۔ اعجاز ورک نے کہا ہے کہ مذاکرات اور امن کے مخالف لوگ ہی درحقیقت وطن عزیز کے کھلے دشمن ہیں۔
طالبان سے مذاکرات ملک وقوم کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں مذاکرات کو نقصان کی سازشوں میں مصروف شرپسندوں پر کڑی نظر رکھے تاکہ امن کا موقع ضائع ہونے سے بچا رہے۔ اعجاز ورک نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جس سنجیدگی سے ملک میں امن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ماضی میں ایسی مثال کم ہی نظر آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی’ مذہبی جماعتیں امن کے قیام کے لیے سیاسی رنجشیں پس پشت ڈال کر ملک وقوم کیلئے کردار ادا کریں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com