حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں، یوسف شاہ

Yousuf Shah

Yousuf Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکارن ہیں۔ جلد ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تاخیربعض وجوہات کی بنا ہورہی ہے لیکن مذاکرات میں ڈیڈلاک نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے ان کا مسلسل رابطہ ہے۔ تاہم اس حوالے سے انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے کیونکہ یہ نازک معاملات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تا خیر رابطہ کارکمیٹی کے ارکان کی میڈیا کے ساتھ بات چیت کے باعث نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مذاکرات میں کوئی بڑی رکاوٹ موجود نہیں۔ اور معاملات میں جلد پیش رفت ہو گی۔