حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، طالبان نے تحفظات کا اظہار کر دیا

Taliban

Taliban

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے بعض رہنماؤں نے امن عمل کے حوالے سے حکومتی رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومتی رویہ غیرسنجیدہ ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کو بھی حکومتی رویئے سے مشروط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

اگر فوج کو قیدیوں کی رہائی پر تحفظات ہیں تو براہ راست مذاکرات کا حصہ بن جائے۔