حکومت ٹارگٹ کلنگ کوروکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، مولانا گوہر رضا قمی
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کر اچی : حکومت ٹارگٹ کلنگ کوروکنے کیلئے موثر اقدامات کرے علماء خطیب کونسل کے سربراہ مولانا سید علی عمران نقوی پر حملہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء پر حملہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا گوہر رضا قمی نے علماء کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مولانا سید شاکر حسین زیدی ،مولانا علی عباس،مولانا عارف زیدی ودیگر بھی موجود تھے۔
مولانا گوہر رضا قمی نے بتایا کہ مولانا عمرا ن نقوی اپنے ساتھی کے ہمراہ لیاقت آباد نمبر 10کے پل سے گزر رہے تھے کہ 125 موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے مولانا عمران پر فائرنگ شروع کردی لیکن مولانا کے ساتھی نے گاڑی کو زگ زیگ بھگایا جسکی وجہ سے ٹارگٹ کلرز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
انہوں نے اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماء حق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس گھناونے عمل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دیکر ملک میں ہونے والی فرقہ وارنہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔