حکومتی ٹیم نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا، عرفان صدیقی

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، حکومتی کمیٹی سمیع الحق سے آج ہی ملنے کو تیار ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم طالبان 3 رکنی کمیٹی کی وضاحت کریں، ہماری خواہش ہے کہ ملاقات آج ہی ہو جائے۔