کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سانحہ لاہور کے متاثرین سے اظہار یکجتی کے لئے نائن زیرو پر خصوصی تقریب منعقد کی۔
تقریب میں فنکاروں، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لاہور میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ نہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔