اسلام آباد (یاسررفیق) حکومت نے پہلی مرتبہ 5 سال کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ دہشت گری کے واقعات میں 3 ہزار 155 اہلکارشہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اور اسی عرصہ کے دوران 5 ہزار 532 عام شہری شہید اور 10195 زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں بتایاکہ 5 سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کل 3155 اہلکار شہید ہوئے اور 5988 زخمی ہوئے اور اسی عرصے کے دوران 5532 سول لوگ شہیدہوئے اور 10195 زخمی ہوئے۔
اس عرصہ میں سب سے زیادہ قبائلی علاقہ جات فاٹامیں سب سے زیادہ 1487 لوگ جان سے مارے گئے اور 2224 زخمی ہوئے فاٹا میں ہی 1470 سویلین لوگ شہیدہو گئے اور2761 زخمی ہوئے اسی عرصے کے دوران 3759 دہشت گرد مارے گئے۔