حکومت دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں: مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعظم یوتھ افئیر پروگرام کی چئیر پرسن مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ رواں سال طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

طلباء کو فیس واپسی اسکیم کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی کا حالیہ واقعہ ہر محب وطن پاکستانی کیلئے تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کے والدین کی طرح وزیراعطم کو بھی انکی فیس کی فکر ہے۔ حکومت رواں سال طلباء میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔