مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت دہشت گردی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ صف آراء ہے’ ایم کیو ایم اداروں کو برا بھلا کہنے کی بجائے اپنی صفوں سے جرائم پیشہ افراد کو نکالنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر بلاامتیاز اور قانون کے مطابق جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے ‘نائن زیرو میں صحافی اور بیگناہ شہریوں کے سزایافتہ مجرمان کو چھپانا اور اسلحہ کی برآمدگی ایم کیوایم پر سوالیہ نشان ہیں جن کے جواب تو اب انہیں دینا پڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی معاشی حب ہے جہاں قیام امن پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائیگی جب کہ قوم نے حکومت کو خرابیوں کو ختم کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔
جمہوری دور میں ترقی ہوئی آمریت کے دور میں ملک پیچھے گیا موٹر وے مارشل لاء دور میں نہیں بنے الزام صرف سیاستدانوں پر لگے پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے 2017 کے آخرتک 10 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کردی جائیگی جس سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا بتدریج بہتری آئیگی کراچی میں آپریشن کسی جماعت کے نہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے منطقی انجام تک پہنچائینگے کراچی کو پرامن بنانا پاکستان کو پرامن بنانے کے مترادف ہے ملک سے بندوق کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا دہشت گردی کے مسئلے پر پہلے کسی حکومت نے ہاتھ نہیں ڈالا ضرب عضب آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126