کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور اس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں و سہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذر ہیں، وزیراعظم دہشت گردوں سے متعلق اپنے نظریات و مؤقف سے یوٹرن لیں۔