حکومت دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات اپنی تحویل میں لے
Posted on January 30, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: حکومت دہشت گردی میں استعمال ہونے والے آلات اپنی تحویل میں لے، بارود اور گولیوں میں استعمال میں آنے والی اشیا پر کنٹرول کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما فاروق احمد خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس دان اسلحہ کو تلاش کرنے والے آلات تیار کریں جن کی مدد سے اسلحہ کو تلاش کرکے اسے تلف کیا جائے جبکہ جگہ جگہ قائم بارود کی فیکٹریوں کو ختم کرکے اسے حکومت اپنی تحویل میں لے جبکہ گولیوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات کے عام استعمال پر مکمل پابندی لگا کر حکومت اسے اپنی تحویل میں لے، جب تک دہشت گردی کے آلات پر کنٹرول نہیں کیا جاتا دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com