حکومت کا دہشت گردی کے مجرموں کو پھانسی دینے کا فیصلہ

Execution

Execution

لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں دہشت گردی کے ملزموں کے لیے سزائے موت پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کی شناخت خفیہ رکھنے کی حکمت عملی تیار کر لی، گواہوں کے ناموں کو بھی خفیہ رکھا جائے گا۔

انتہائی ذمے دار ذرائع کے مطابق بہت جلد سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی سزائے موت پر عملدرآمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد جلد شروع کر دیا جائے گا۔