حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے: فارق ستار

 Farooq Sattar

Farooq Sattar

لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اور حکمران مصلحت کی چادر اتاریں اور بزدلی چھوڑ دیں۔

پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے سنگین مسئلے کے حل بارے مذاکرات یا آپریشن جیسی کنفیوژن میں رہنے والے اصل میں بہانہ کر رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پوری حکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ علماء اور صوفیاء کرام کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور وہ کڑی نگاہ سے تمام حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نو مارچ کو علماء کانفرنس منعقد کر کے امن کا ایسا پائیدار حل نکالے گی جو ملکی سالمیت اور بقاء کے لئے نہایت ضروری ہو گا۔