حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرے:سید حیدر عباس رضوی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے سانحہ شکار پور مسجد وامام بارگاہ کربلا معلی میں نماز کے دوران خودکش حملے میں 60نمازیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور اس بذدلانہ دہشت گردی کی کاروائی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے

دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرکے دہشت گردی میں ملوث عناصر اور اُن کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔حیدر عباس رضوی نے کہاکہ مساجد و امام بارگاہوں اور مزارات پر حملے اور معصوم عوام کے قاتل کسی رعائت کے مستحق نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ شکار پور کے مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے

انہوں نے سانحہ شکار پور کے شہداء کی ایصال ثواب اور اُن کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔