کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 30 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلیے ایکسپورٹرز کو مراعات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ خرم مختار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی مشیر ڈاکٹرسلمان شاہ کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس 2019-24کیلیے اگلے 2 ماہ میں جامع ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کرے گی تاکہ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک لے جایاجاسکے۔
خرم مختارکی قیادت میں وفود وزیرخزانہ حفیظ شیخ ، مشیرتجارت رزاق داؤداورچیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے کئی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ گزشتہ 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی 2014-19 میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 26ارب ڈالر مقرر کیاگیاتھا، پالیسی کی میعاد جون 2019میں ختم ہورہی ہے۔