حکومت قوم کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی پر اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے، عبد الغفور خاں
Posted on September 11, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت قوم کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی پر اتفاق رائے پیدا کر رہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی۔
ترجیحات میں معیشت، توانائی اور ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری لانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔